ہیلپ

پلیٹ فارم رہنمائی

AinAI پلیٹ فارم کے بارے میں مکمل رہنمائی — اے آئی کو عام چیٹ سے بڑھ کر استعمال کریں۔

عین اے آئی کیا ہے؟

AinAI ایک مکمل AI پلیٹ فارم ہے جہاں آپ اے آئی کو عام چیٹ انٹرفیس سے بڑھ کر استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ صرف سوال پوچھنے اور جواب لینے تک محدود نہیں — بلکہ آپ کو اے آئی پر مکمل کنٹرول ملتا ہے اور آپ اسے اپنے ڈیٹا، ٹولز اور خدمات سے جوڑ سکتے ہیں۔

اے آئی پر مزید کنٹرول

عام چیٹ بوٹس کے برعکس، AinAI میں آپ خود فیصلہ کرتے ہیں کہ اے آئی کیسے کام کرے:

  • ماڈل کا انتخاب — مختلف AI ماڈلز میں سے اپنی ضرورت کے مطابق منتخب کریں
  • ٹولز اور سکلز — اے آئی کو مخصوص مہارتیں دیں تاکہ وہ درست طریقے سے کام کرے
  • سیاق و سباق — اے آئی کو وہ معلومات دیں جو آپ چاہتے ہیں، نہ کہ جو وہ خود چنے
  • رویے کی ہدایات — اے آئی کو بتائیں کہ وہ کیسے جواب دے، کس انداز میں اور کس حد تک

مختلف ڈیٹا مصادر سے اے آئی کو جوڑیں

آپ اے آئی کو صرف اپنے سوالات تک محدود نہیں رکھتے — بلکہ اسے مختلف ڈیٹا مصادر فراہم کر سکتے ہیں:

  • نالج بیس — اپنے پروجیکٹس، فولڈرز اور فائلز کو منظم کریں
  • اپنی فائلیں — ورڈ، پی ڈی ایف، ایکسل اور دیگر فائلیں اپ لوڈ کریں
  • منظم معلومات — اپنے ڈیٹا کو سیکشنز اور ہیڈنگز میں ترتیب دیں تاکہ اے آئی اسے بہتر سمجھے

اپنی فائلوں سے چیٹ کریں

AinAI کی سب سے طاقتور خصوصیت یہ ہے کہ آپ اپنی ورڈ کی فائلز اور دیگر دستاویزات سے براہِ راست چیٹ کر سکتے ہیں:

  • ورڈ، پی ڈی ایف، ایکسل، ٹیکسٹ اور مزید فائلز اپ لوڈ کریں
  • اے آئی آپ کی فائلوں کا مواد پڑھ کر سوالوں کے جواب دیتا ہے
  • بڑی دستاویزات کو سیکشنز میں تقسیم کیا جاتا ہے تاکہ تلاش درست ہو
  • اپنے دستاویزات کے بارے میں کوئی بھی سوال پوچھیں — خلاصہ، تجزیہ، نکات وغیرہ

اپنے پرامپٹس تیار کریں اور شئیر کریں

آپ اپنے پرامپٹس (سکلز) خود تیار کر سکتے ہیں اور انہیں دوسروں کے ساتھ شئیر کر سکتے ہیں:

  • مخصوص کاموں کے لیے پرامپٹس لکھیں اور محفوظ کریں
  • اپنے پرامپٹس کو پبلک کریں تاکہ دوسرے استعمال کر سکیں
  • دوسروں کے بنائے ہوئے پرامپٹس کو اپنے ایجنٹس میں شامل کریں
  • اپنے پرامپٹس کو بہتر بنائیں اور اپ ڈیٹ کریں

کنیکٹرز کے ذریعے بیرونی خدمات جوڑیں

بے شمار بیرونی خدمات کو کنیکٹرز کے ذریعے اپنے اے آئی سے جوڑیں، جس سے اے آئی میں مزید قابلیت آجاتی ہے:

  • MCP ٹولز — بیرونی MCP سرورز سے جڑیں
  • براؤزنگ — اے آئی کو ویب تلاش کرنے کی صلاحیت دیں
  • API انٹیگریشن — مختلف آن لائن خدمات سے ڈیٹا حاصل کریں
  • مارکیٹ پلیس — پہلے سے بنے کنیکٹرز دریافت کریں اور اپنے ایجنٹس میں شامل کریں

اپنے ایجنٹس بنائیں

AinAI میں آپ اپنے AI ایجنٹس بنا سکتے ہیں اور ان سے مختلف کام کروا سکتے ہیں:

  • ایجنٹ بنائیں — ہدایات، سکلز اور ٹولز کے ساتھ اپنا ایجنٹ تیار کریں
  • مختلف کام — ایجنٹ کو مخصوص کاموں کے لیے ترتیب دیں
  • لنکس سے شئیر کریں — اپنے ایجنٹس کو اپنے آڈینس کے ساتھ بذریعہ لنکس شئیر کریں
  • ویب سائٹ پر ڈپلائے — اپنے ایجنٹس کو چیٹ بوٹ کے طور پر اپنی ویب سائٹس میں ایمبیڈ کریں

شروعات کیسے کریں؟

پہلے آپ کو API کلید حاصل کرنی ہوگی:

  1. اکاؤنٹ بنائیں — AinAI پر رجسٹر کریں
  2. API کلید حاصل کریں — اپنی پسند کے AI فراہم کنندہ (جیسے OpenAI، Anthropic وغیرہ) سے API کلید لیں
  3. کلید شامل کریں — اپنے پروفائل کے "API کلیدیں" سیکشن میں کلید درج کریں
  4. استعمال شروع کریں — چیٹ کریں، ایجنٹس بنائیں، فائلیں اپ لوڈ کریں اور کنیکٹرز جوڑیں

نوٹ: API کلید کے بغیر آپ اے آئی سے بات نہیں کر سکیں گے — یہ آپ کے اپنے اکاؤنٹ سے منسلک ہوتی ہے اور آپ کے استعمال کا خرچ آپ کے فراہم کنندہ کے حساب سے ہوتا ہے۔

AinAI AinAI

© 2026 AinAI